انگلینڈ کا دورہ پاکستان؛ ٹیسٹ میچز کی سیریز کہاں ہوگی؟ وینیوز سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ کیخلاف آئندہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے وینیو سے پردہ اٹھادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسٹیڈیمز میں تزئین و آرائش کی وجہ سے ممکنہ طور پر مقام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کررہیں تھی تاہم بورڈ سربراہ نے قیاس آرائیوں سے پردہ اٹھادیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ممکنہ طور پر میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ کیخلاف سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس دورہ پاکستان کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept