پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے، جس میں سے ہینڈ گرینڈ اور دیگر بارودی سامان نکل آیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت میں موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کے سلسلے میں ہائی الرٹ چل رہا تھا اور اجتماعات میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیے جا رہے تھے۔سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے سنگجانی میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا جس دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ مشکوک بیگ سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد برآمد ہوا۔اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس بارودی مواد کو غیر موثر بنا دیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو کارڈن آف کر دیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept