اسپیس ایکس دو سالوں میں پہلا خلائی جہاز مریخ بھیجنے کیلئے تیار
کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیس ایکس نے دو سالوں میں مریخ پر بغیر عملے کے پہلے خلائی جہاز کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسپیس ایکس دو سالوں میں مریخ پر بغیر عملے اپنے پہلے خلائی جہاز کو لانچ کرے گا جو کمپنی کے بین سیاروں کے سفر سے متعلق عزائم میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لانچ اگلی ارتھ-مارس ٹرانسفر ونڈو کے طور پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان ابتدائی مشنوں کا بنیادی ہدف مریخ پر لینڈنگ کی صلاحیت کی جانچ کرنا ہے۔ کامیاب ہونے کی صورت میں عملے کی پہلی پروازیں چار سالوں میں لانچ کی جاسکتی ہیں۔ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ان مشنوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حتمی مقصد تقریباً 20 سال کے اندر اندر مریخ پر ایک خود کفیل شہر قائم کرنا ہے جو انسانی شعور میں نمایاں اضافہ کرے گا۔