صوبائی وزیر محکمہ صحت کی ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں بین الاقوامی فائر فائٹرز ڈے کی مرکزی تقریب میں شرکت

لاہور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں بین الاقوامی فائر فائٹرز ڈے کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، متعلقہ افسران اور فائر فائٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر 2023 کے بیسٹ فائر فائٹرز کے درمیان تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔تقریب کے دوران جام شہادت نوش فرمانے والے قوم کے سپوتوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا خیر بھی کی گئی۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مرکزی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری دنیا میں فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 23 فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے عظیم سپوت تھے۔ پنجاب کے فائر فائٹرز نے اپنی جانوں پر کھیل کر آج تک اس قوم کے ساڑھے چھ سو ارب روپے سے زائد کے نقصانات سے بچایا ہے۔ ریسکیو 1122 سروسز اکیڈمی میں ریسکیوئرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروز ہیں۔پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک شہید ریسکیوئرز کا بڑا مقام ہے۔ عوام کو ریسکیو سروسز فراہم کرناعبادت سے کم نہیں ہے۔ الحمدللہ پنجاب کے ریسکیوئرز نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز میں سفارشی کلچر کی ہمیں شہ دل شکنی کی جائے گی۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ آج کی تقریب میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہر عمارت بنانے سے پہلے حفاظتی انتظامات کا خیال ضرور رکھنا چاہئے۔ ساری دنیا میں فائر فائٹرز کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آج یہاں بیٹھے تمام فائر فائٹرز مشکل حالات میں بھی فرائض منصبی انجام دینے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہاکہ آئندہ محفوظ عمارات کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ آج تک ریسکیو 1122 نے دو لاکھ اکتیس ہزار سے زائد شہریوں کو ریسپونڈ کیا ہے۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept