پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں۔جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورغیس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور عالمی بینک کے زیراہتمام مالیاتی اور گورننس اصلاحات پرہونے والے مباحثہ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میں ملکی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہاہے۔تقریب سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق، پائیڈ کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر درنایاب اور دیگر نے خطاب کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept